مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شامی فوج کی پیشقدمی، مزید 16 گاؤں آزاد کرا لئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی ذرائع نے شمالی شام میں فوج کی پیشرفت اور نئے علاقوں کی آزادی کی خبر دی ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے سے کم عرصے میں حلب کے جنوبی اور مشرقی ادلب کے مضافاتی علاقوں کے 16 گاؤں کو آزاد کر لیا ہے۔

شامی فوج نے اسی طرح جنوبی حلب کے نواحی علاقے میں واقع رسم الصھاریج اور نانس دیہات کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

شام سے ملنے والی خبر کے مطابق فوج نے العیس نامی اسٹراٹیجک قصبے پر قبضہ کر لیا اور ترکی کے ایک ٹاور کا محاصرہ کر لیا ہے۔

العیس علاقز کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران شامی فوج نے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شامی فوج نے دو روز قبل بھی صوبہ ادلب کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا ۔ صوبہ ادلب شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس وقت شام اور عراق میں ستائیس ہزار غیر ملکی دہشت گرد موجود ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ ولادیمیر ورونکوف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ہوشیار اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ متحد ہو کر لڑنا چاہئے۔

اقوام متحدہ کے مذکورہ عہدیدار نے اسی طرح خبردار کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ شام اور عراق میں خود کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close