مشرق وسطی

شامی فوج سراقب شہر کے دروازے پر، تکفیری دہشت گرد شہر سے فرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج سراقب شہر کے دروازے پر پہنچ چکی ہے اور وہ دمشق – حلب شاہراہ پر قبضے کے لئے شدید گولہ باری کر رہی ہے۔

شام کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ شامی فوج کے دستوں نے صوبہ ادلب میں واقع سراقب شہر کا تین جانب سے محاصرہ کر لیا ہے۔

شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل نے کچھ ہی دیر پہلے اعلان کیا کہ شامی فوج کے جوانوں نے جنوب مشرقی صوبے ادلب میں واقع سراقب شہر کی جانب اپنی پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور حلب – دمشق شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔

حلب-دمشق شاہراہ سراقب شہر کے شمال میں واقع ہے اور اس سے متعدد سڑکیں نکلتی ہیں اور ایک سڑک لاذقیہ تک جاتی ہے۔

شام میں نام نہاد انسانی حقوق کے مرکز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ جس کا دفتر لندن میں ہے، النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد محاصرے کے خوف سے شہر سے فرار ہوگئے اور شمالی علاقوں کی جانب چلے گئے۔

ادلب کے معرۃ النعمان کے بعد سراقب شہر دوسرا اہم شہر ہے جس پر شامی فوج قبضہ کرنے والی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close