دنیا

صیہونی بربریت سے غزہ میں سنگین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کے بیشتر رہائشی ایسے ہیں، جن کی حالت بہت خراب ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں20 لاکھ سے زیادہ فلسطینی انسانی ہمدردی کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور سب سے زیادہ خطرے کا سامنا کرنے والے افراد کی زندگیاں بچانے کے لیے 348 ملین ڈالر کی ہنگامی طور پر ضرورت ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جیمی میک گولڈرک نے کہا ہے کہ غزہ کی تقریباً نصف آبادی بے روزگار ہے۔ اس تعداد میں 30 سال سے کم عمر کے ہر 10 میں سے 7 نوجوان ایسے ہیں جن کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے۔

مک گولڈرک نے کہاکہ غزہ میں بیشتر لوگوں کے پاس کھانے کو مناسب خوراک نہیں ہے۔ وہاں کے تمام گھرانوں میں سے 60 فیصد کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شدید بیماریوں میں مبتلا لوگ اپنا علاج نہیں کروا سکتے۔

اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ہزاروں لوگوں میں سے بہت سوں کو اپنے اعضا کاٹے جانے کا خطرہ ہے کیونکہ اعضا کو کٹنے سے بچانے کے لیے جن ادویات، طبی آلات اور ڈاکٹروں کی ضرورت ہے وہ دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے فلسطین میں ایک بحران پیدا ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button