مشرق وسطی

صیہونی ناکہ بندی، غزہ میں غربت کی شرح 85 فی صد سے نیچے

شیعہ نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ناکہ بندی کے اثرات کے خاتمے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ میں غربت کی شرح 85 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد ناکہ بندی کمیٹی کے چیئرمین جمال الخضری نے بتایا کہ موجودہ کورونا کی وبا اور اسرائیلی ناکہ بندی نے غزہ کی پٹی کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔

الخضری کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں غربت کی شرح 85 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔ دوسرے الفاظ میں غزہ میں 85 فی صد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پرمجبور ہے۔ غربت کے تناسب میں غیرمعمولی اضافہ عالمی برادری سے فوری اقدامات اور مداخلت کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے لیے امداد کے حوالے سے کیے گئے اپنے اعلانات اور وعدوں پر فوری عمل درآمد کرے۔

الخضری نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح 65 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔ کورونا کی وبا اور اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کی صنعت، تجارت، درآمدات اور برآمدات تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close