اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

صیہونی ریاست اور صدی کی ڈیل کے سقوط کے لیے پر عزم ہیں۔ حماس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سینیر رُکن خلیل الحیہ نےکہا ہے کہ ان کی جماعت تمام فلسطینی مزاحمتی قوتیں امریکہ کے نام نہاد امن منصوبے سینچری ڈیل کو ناکام بنانے اور قابض صیہونی ریاست کے قبضے کے خلاف جدو جہد کے لیے پرعزم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری حازم حسنین کی اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد ان کے استقبال کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے نام نہاد منصوبے ’’صدی کی ڈیل‘‘ کو ہمیشہ کے لیے زمین میں دفن کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن اگر حماس کو ختم کرنے کی دھمکی دے رہا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ ہم صیہونی دشمن کو اپنے ملک سے نکال کر چھوڑیں گے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رہتا ہے تو دنیا ہم پر صدی کی ڈیل کی مخالفت کرنے کا یقین نہیں کرے گی۔

انہوں نے فلسطینی اتھارٹی پر ماضی سے سبق سیکھنے اور اپنے اعلانات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button