
صیہونی سفارت کار کی آمد پر ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کا بائیکاٹ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ریاست ماسا چیوسٹس میں قائم ہارورڈ یونیورسٹی کے کالج برائے حقوق کے طلباء نے نیویارک میں تعینات اسرائیلی قونصل جنرل کی تقریر کے لیے آمد پر طلباء نے احتجاج کیا اور بہ طور احتجاج انہوں نے صیہونی سفارت کار کا بائیکاٹ کیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی سفارت کار ڈانی ڈایان کو فلسطین میں صیہونی بستیوں کے حوالے سے اسرائیلی حکمت عملی پر تقریر کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
اخبار’’ القدس العربی ‘‘ کی ویب سائٹ کے مطابق سماجی کارکنوں اور طلباء نے اسرائیلی سفارت کار کے بائیکاٹ اوراس کے بعد احتجاجی مظاہرے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اسرائیلی عہدیدار نے کانفرنس ہال میں خالی سیٹوں سے خطاب کیا اور ہم یہی چاہتے تھے۔
طلباء کی طرف سے ہارورڈ کالج کی طرف سے اسرائیلی سفارت کار کو خطاب کے لیے مدعو کیے جانے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہارورڈ کی انتظامیہ ایک ایسے وقت میں صیہونی لیڈر کو مدعو کررہی ہے جب دوسری طرف قابض صیہونی فوج غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کو بے رحمی کے ساتھ شہید کررہی ہے۔