دنیا

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت

شیعہ نیوز : مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے کل بھی کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر اسرائیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن کے خلاف اور اسی طرح مالی بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نیتن یاہو تم کورونا پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہے، اور نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے اور نیتن یاہو استعفیٰ دو کے نعرے درج تھے۔

صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔

نیتن یاہو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close