مشرق وسطی

صیہونیوں کا فلسطینی کسانوں پر حملہ، غزہ گذرگاہ سے تاجر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی  آبادکاروں نے ضلع بیت لحم میں خضر قصبے میں اپنی زمینوں سے زیتون اکٹھا کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔ غزہ میں بیت حانون (ایریز) گذرگاہ سے فلسطینی تاجر کو گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے فلسطینی خبررساں ادارے وفا کو بتایا کہ صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے 45 سالہ رائد خلیل صلاح پر اس وقت حملہ کیا جب وہ خضر قصبے میں اپنی زمینوں میں کام کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آبادکاروں نے کسان پر تشدد کیا جس سے اسکے چہرے پر چوٹیں آئیں جسے بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون (ایریز) گذرگاہ سے فلسطینی تاجر کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی گذرگاہ اور سرحدی اتھارٹی نے قدس پریس کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی تاجر عادل حسین کو تفتیش کے بعد بیت حانون گذرگاہ سے گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فوج نے 2009 کے بعد سے درجنوں تاجروں ، مریضوں اور مریضوں کے ساتھیوں سے غزہ کی پٹی کو بیت حانون گذرگاہ سے چھوڑتے وقت پوچھ گچھ کی اور انہیں گرفتار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button