اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جی بی انتخابات میں متوقع شکست پہ شہلا رضا کی شیعہ قائدیں پر جھوٹے الزامات

شیعہ نیوز:سندھ میں شیعہ دشمن اقدامات اور عزاداران امام حسین پر جھوٹے مقدمات بنانے والی پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں متوقع شکست سے گھبرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی میں شیعہ کارڈ کی بدولت براجمان شہلا رضا نے گلگت بلتستان الیکشن میں شیعہ کارڈ کھیلنے میں ناکامی کا ملبہ سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ ساجد علی نقوی اورسربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر ڈالنے کی ناکام کوشش شروع کردی ۔

واضح رہے کہ ۹ نومبر کو اسکردو کے حلقہ 2 کےعلاقے حوطو میں شیعہ خواتین کی جانب سے منبر امام حسین کی بے حرمتی پہ شہلا رضا کو امام بارگاہ سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ جس وقت وہ اپنی “ سیدانی “ہونے کادعوی کرکے علماء کرام کے خلاف بکواس کررہی تھیں
شیعہ عزاداروں کے نام پر پیپلز پارٹی سے کروڑوں روپے بٹورنے والی کرپشن کوئن شہلا رضا نے اپنے ایک جھوٹے انٹرویو میں ۲۰۱۵ کے انتخابات میں شیعہ علماء کونسل ( اسلامی تحریک ) اور مجلس وحدت المسلمین پہ نواز لیگ کے ساتھ گلگت بلتستان انتخابات میں اتحاد کا بھی الزام لگایا جسکو گلگت بلتستان کے عوام نے کرپشن کوئن شہلا رضا کا جھوٹ قرار دیکر مسترد کردیا کیونکہ مجلس وحدت نے ۲۰۱۵ کہ انتخابات میں مسلم لیگ نواز کا ہی مقابلہ کیا تھا اور ۲ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ باقی دو نشستوں پہ مسلم لیگ کے برجیس طاہر نے نتائج کو تبدیل کرادیا تھا جبکہ شیعہ علماء کونسل نے بھی ۲۰۱۵ کہ انتخابات میں مسلم لیگ کی چند نشستوں پر حمایت کی تھی لیکن کہیں بھی انتخابی اتحاد نہیں کیا تھا اور دونوں شیعہ ملی جماعتیں حفیظ الرحمن کی مسلم لیگی حکومت میں حزب اختلاف میں ہی رہیں۔

2020 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے جھوٹے وعدوں اور شیعہ کارڈہماری جیب میں ہے کہ نعروں کو سرزمین اہلبیت ؑگلگت بلتستان کےباسیوں نے مسترد کردیا کیونکہ اہلیان گلگت بلتستان سانحہ بابو سر اور سانحہ چلاس و شہداء کی لاشیں نہیں بھولے ۔

شیعہ قوم کو یاد ہے کہ آپ نے کوئٹہ میں کس طرح ہمارے لوگوں کو قتل کروایا اورآپکا وزیراعلی ہمیں ٹشو پیپر کا ٹرک بھیجتا رہا ۔

اس قوم کو یاد ہے کہ کس طرح کراچی اور اندرون سندھ بلاول بھٹو اور شہلا رضا کی کرپٹ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عزاداروں پر جلوس چہلم امام حسینؑ نکالنے پر 200 سے زائدایف آئی آر اور گرفتاریاں کیں ۔

کرپشن کوئن شہلا رضا جان لو تمھاری کرپشن بھی جلد چند ماہ میں گرفت میں آنیوالی ہے اور شیعہ قتل عام کہ ایک کردار الطاف حسین کی طرح دشمن اہلبیت آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کا بھی کوئی والی و وارث نہیں ہوگا ۔۔۔ سمجھ جاؤ کہ اس سے قبل الطاف حسین کی طرح تاریخ میں عبرت بنو ۔

 

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close