مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسلامی تحریک نائیجیریا کے قائد شیخ ابراہیم زکزکی کربلا معلی میں حاضری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلای تحریک نائیجیریا کے سربراہ اور قائد ملت جعفریہ افریقہ شیخ ابراہیم زکزکی کی کربلا معلی میں حاضری۔ روضۃ امام حسین ؑ و مولا عباس ؑ پر سلام پیش کیا۔

شیخ زکزکی سے علماء کرام نے ملاقاتیں کیں اور ان کی صحت اور نائیجیریا کے مومنین کے حالات کے بارے میں دریافت کیا۔

شیخ ابراہیم زکزکی راہ امام حسینؑ پر چلنے کی پاداش میں اپنے بیٹوں کا نذرانہ بارگاہ مولا حسینؑ میں پیش کرچکے ہیں جبکہ خود اور ان کی اہلیہ کئی برس بے گناہ پابند سلاسل رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں سنی ہوں لیکن زیارت امام علیؑ میرے لئے نعمت ہے

یہی وہ پیروکاران امام حسینؑ ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ’’کچھ لوگ کربلا کی زیارت کو جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کی زیارت کربلا کرتی ہے ‘‘

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے مال کی پرستش نہیں کی، غربت ہونے کے باوجود اُن کے پاس جو بھی تھا یعنی اولاد، جان، وقت۔۔۔خلوص دل سے امام حسینؑ کی بارگاہ میں پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button