اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ کافر کہنے والوں کو مفسر قرآن شیخ محسن نجفی کا تاریخی جواب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علماء و ذاکرین کانفرنس سے بزرگ عالم دین ،مفسر قرآن و پرنسپل جامعہ الکوثر حجت الاسلام علامہ شیخ محسن نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کے ادارے اور حکومت کا ایک تکفیری جماعت سے مل کر اس ملک کے محب وطن شہریوں یا مخصوص علاقے یا عقائد کے لوگوں کوامتیازی سلوک کا نشانہ بنانا کسی صورت حب الوطنی نہیں ہے اور نہ ہی وطن کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن ہیں اور ہم سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ہے۔ ہم اس کانفرنس سے آپ کو پیغام دے رہے ہیں کہ ملت تشیع سے امتیازی سلوک کر آپ حب الوطنی نہیں کر رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں قومی وحدت کا یہ کاروان اب آگے بڑھے گا اور کسی صورت نہیں رکے گا

” شیخ محسن نجفی نےملک دشمن اور شیعہ کافر کے نعرے لگانے والوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ’’ شیعوں کو کافر کافر کہنے کا مطلب پتا ہے تمہیں ؟اہل سنت کی مستند کتب صحاح ستہ یعنی دو صحیحین ( صحیح بخاری ، صحیح مسلم ) اور چار سنن ( ترمذی , ابوداود , نسائی، ابن ماجہ)میں ایک سو باسٹھ (162) شیعہ راوی ہیں جن سے پندرہ ہزار چھ سو( 15600) روایتیں روایت کی گئی ہیں ۔اگر شیعوں کو کافر کہتے ہو تو پھر تمہیں صحاح ستہ سے ہاتھ اٹھانا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button