اہم پاکستانی خبریں

شیخ رشید نے پاکستانی زائرین ِ ایران و عراق اور تاجروں کیلئے ایک اور خوشخبری کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز: وزیرِداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ دو مزید سرحدی مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایران کے ساتھ کھولی جانے والی سرحدی کراسنگز میں چوک آپ اور جلگی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ 6 ماہ کی ریکارڈ مدت میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوبارڈرکراسنگ پوانٹس کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں گوادر رمدان اور مند، پشین شامل تھے۔ایران اور پاکستان کے درمیان تیزی سے متعدد بارڈر کراسنگ پوائنٹس کا کھلنا ایک جانب دوطرفہ آمد ورفت ، زائرین کی سہولت اور باہمی تجارتی تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنیں گے ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close