پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ عمائدین اور معززین کی اعلیٰ افسران سے ملاقات، علامہ رضا رضوری پر بلاجواز مقدمہ کے اندراج پر احتجاج

کراچی کی شیعہ نمائندہ تنظیمات، ٹرسٹ کے اراکین اور معززینِ ملت تشیع کی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات ، مکتبِ تشیع پرجاری ظلم ، اداروں کے متعصبانہ رویے اور بلاجواز مقدمات کے اندراج پر احتجاج کیا گیا۔

عمائدین ملت نے کہاکہ علامہ سید رضا حیدر رضوی کے خلاف حالیہ ایف آئی آر سے ملت کے جذبات مجروح ہوئے جبکہ ان کی جانب سے پوری گفتگو میں کسی بھی شخصیت کا نام نہیں لیا گیا ،لہذا ایف آئی آر درج ہونا سوالیہ نشان ہے اس سے جانبداری ظاہر ہورہی ہے لہذا اس سلسلے کو فوری روکا جائے۔ تاکہ امن وامان کا تسلسل برقراررہے اور پاکستان کے خلاف سازش کرنے والی قوتوں کی سرکوبی ہو۔

عمائدین نے کہاکہ انتظامیہ کو دیکھنا چاہیے کہ وہ افراد جو ایسی ایف آئی آر درج کروانے کے لیے رابطہ کرتے ہیں ان کا ماضی گواہ ہے کہ وہ ہی شہرو ملک کے امن کو برباد کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ان کے خطابات گواہ ہیں کہ توہین کا کلچر ان ہی افراد نے متعارف کروایا ہے ۔

لہٰذا امن پسند اور دہشت گردوں میں فرق رکھنا امن کیلیۓ ضروری ہے۔ملاقات میں طے کیا گیا فرد یا مکتب کو ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا اور احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے عدالتی حکم پہ ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ملاقات میں جعفریہ الائنس، مجلس وحدت مسلمین، پاسبانِ عزاء، شیعہ ایکشن کمیٹی، تنظیمِ عزاداری، خیرالعمل ٹرسٹ، بوتُراب ٹرسٹ، آلِ محمد ٹرسٹ، حیدرکرار ٹرسٹ ارو دیگرکے عمائدین شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button