دنیاہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ سنی دونوں ایک ہی گلستاں کے پھول ہیں،.افغانستان شیعہ کونسل

شیعہ نیوز:شیعہ علما کونسل افغانستان نے ، قندھار کی شیعہ جامع مسجد میں نمازیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے، عبوری طالبان حکومت کے سیکورٹی عہدیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی سلامتی اور خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کے مذہبی اور ثقافتی مراکز کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ہمیں یقین نے شیعہ مساجد پر حملوں کے پیچھے عالمی اور علاقائی انٹیلی جینس ایجنسوں کا ہاتھ کارفرما ہے اور اس کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا اور امن و امان کی صورتحال کو مخدوش ظاہر کرنا ہے لیکن معاملات بھی افغانستان کے حکمرانوں کی حیثیت سے ہموطنوں کے تحفظ کے حوالے سے طالبان کی ذمہ داریوں میں کوئی کمی نہیں کرسکتے۔

شیعہ علما کونسل افغانستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شیعہ نمازیوں کے قتل عام کے بعد، اہلسنت بھائیوں کی بڑی تعداد نے دل کھول کر خون کے عطیات دیئے اور بعض اہلسنت بھائیوں کو شہدا کے جنازوں پر شیعوں سے زیادہ دلسوز طریقے روتے دیکھا گیا، بنا برایں کوئی بھی ظالم دشمن اور انیٹلی جینس سازش ہمیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتی، ہم ایک ہی باغ کے پھول ہیں، اگرچہ روز عزادار ہیں۔

شیعہ علما کونسل افغانستان کے بیان کے آخر میں افغان عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ، مذہبی مقامات پر اجتماعات کی سیکورٹی کا خود خیال رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button