شیعہ اذان کو دہشتگردی کہنے والے خود سب سے بڑے دہشتگرد ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری کی زیر صدارت بین المذاہب اور بین المسالک رواداری کو یقینی بنانے کیلئے منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورمشرق وسطیٰ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جن لوگوں نے اہل تشیع کی اذان کو دہشت گردی سے تعبیر کیا ہےوہ خود اس ملک کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سن 90 کی دہائی نہیں ہے کہ یہ تکفیری مساجد اور امام بارگاہوں کو خون سے نہلادیں، اب وہ دن گذر گئے ،حکومت کسی کو اجازت نہیں دے گی کہ ملک میں کسی بھی قسم کی شرپسندی پھیلائی جائے ، ہر کسی کے عقائد کااحترام کرنا ضروری ہے ، کسی کے مقدسات کی توہین کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں علامہ جواد نقوی کے بغیرملت تشیع کی کامیاب نمائندہ کانفرنس
انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی کو لڑانے کیلئے عالمی استعماری طاقتیں ملک میں سرگرم ہیں،تمام مکاتب فکر کے علماء کو ہوشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگااور ان دشمن قوتوں کی مذموم سازشوںکو مل کرناکام بناناہوگا،جن لوگوں نے اہل تشیع کی اذان کو دہشت گردی سے تعبیر کیا ہےوہ خود اس ملک کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام آج کی یہ کانفرنس اتحاد بین المسلمین کا بہترین مظہر ہے ،ساتھ ہی مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی شیعہ سنی اتحاد کیلئے کوششیں بھی قابل ستائش ہیں وہ شیعہ سنی مکاتب فکر کے درمیان گہرا اثر رکھتے ہیں۔