پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ جواد نقوی کے بغیرملت تشیع کی کامیاب نمائندہ کانفرنس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملت جعفریہ کی نمائندہ’’ ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس‘‘ کل اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں تمام قائدین سمیت علماء و ذاکرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عزاداری امام حسینؑ پر قدغن کی کوششوں اور ملت تشیع کے حقوق کی ہونے والی پامالی اور عزاداری دشمن و تشیع دشمن کانفرنسوں کے خلاف کل 15 صفر 1443 بمطابق 23 ستمبر 2021 بروز جمعرات بمقام جامع امام صادق جی نائن ٹو میں ’’ ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس‘‘ کا کامیاب انعقاد ہوا، تاہم گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اس کانفرنس کا انعقاد علامہ جواد نقوی کے بغیر کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں قومی وحدت کا یہ کاروان اب آگے بڑھے گا اور کسی صورت نہیں رکے گا

اس کانفرنس میں بزرگ عالم دین جامعہ الکوثر اسلام آباد کے پرنسپل و مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ ریاض حسین نجفی، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی ، علامہ عارف واحدی، علامہ ناظر تقوی،علامہ حسن ظفر نقوی سمیت پاکستان بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہوئے۔

کانفرنس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملت تشیع کےاتحاد و بھائی چارگی کا پیغام پہنچا جبکہ ملک دشمن تکفیری عناصراور تشیع کے اندرونی و بیرونی دشمن اس کانفرنس سے خوفزدہ ہیں اور اس کانفرنس کے خلاف طرح طرح کے پراپیگنڈوں میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button