
دنیاہفتہ کی اہم خبریں
افغانستان میں شیعہ عالم دین کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے صوبہ فراہ میں ایک شیعہ عالم دین مولانا شیخ محمد اسماعیل موحدی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ فراہ کےصوبائی سیکورٹی آفیسر عارف عدیل نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ صوبے کے تیسرے سیکورٹی زون میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے مولانا شیخ محمد اسماعیل موحدی کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے
اس سے پہلے صوبہ فراہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 2 شہری مارے گئے تھے۔
تاحال کسی شخص یا گروہ نےشیعہ عالم دین مولانا شیخ محمد اسماعیل موحدی کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔