ماہ ستمبر میں پاکستان میں ہونے والی شیعہ نسل کشی پر مبنی رپورٹ
شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بنانے والے شیعہ مسلمان اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں،ان جرم صرف یہ ہے کہ بنانے کے لئے اپنا مال اسباب اور جانوں کا نذرانہ دیا،لیکن آج اسی ملک میں اس ملک کے دشمن قیام پاکستان کے مخالف تکفیری دہشتگرد مسلسسل ٹارگیٹ کلنگ کرکے قتل کیا جارہا ہے۔ گذشتہ ماہ ستمبر میں وہابی دہشتگردی کے نتیجے میں ملک بھر میں 16 شیعہ مسلمان شہید ہوئے اور کئی زخمی ہیں،جبکہ آئی ایس آئی کے ایک بریگڈیر کو شیعہ سمجھ کر تکفیری دہشتگردوں نے شہید کیا انکے ہمراہ تین اور افراد شہید ہوئے تھے۔
گذشتہ ماہ شہید ہونے والے مومینن کی تفصیل درجہ ذیل ہے
سندھ:
: کراچی
٭ شہید عقیل عباس – حسن کالونی (2ستمبر)۔
٭شہید محسن رضا – واٹر پمپ (5ستمبر)۔
٭شہید کاشف حسین ـ کیفے الحسن ناظم آباد (5ستمبر)۔
٭شہید علامہ علی اکبر کمیلی ـ عزیز آباد (6ستمبر)۔
٭شہید شہید صابر حسین ـ ایرانی کیمپ (9ستمبر)۔
٭ شہید غلام حسین – ایرانی کیمپ (9ستمبر)۔
٭ شہید ملک عمران ـ خدا کی بستی، بانی جلوس 18 صفر (10ستمبر)۔
٭شہید علی حسن ـ اورنگی ٹائون (11ستمبر)۔
٭ ڈاکٹر عزیز ـ کورنگی (11ستمبر)۔
٭پروفیسر انیس انور ـ حیدری (17ستمبر)۔
٭ شہید نعیم احمد – نارتھ کراچی (19ستمبر)۔
حیدرآباد:
٭شہید محسن جعفری – لطیف آباد (14ستمبر)۔
خیرپور:
٭شہید دیدار علی مغل – تھالا محلہ علی رضا، خیرپور (27ستمبر)۔
پنجاب:
سرگودھا:
٭ بریگڈیئر فضل ظہور سمیت 3 افراد قتل ہوئے – (انہیں شیعہ سمجھ کر شہید کیا گیا) (8ستمبر)۔
راولپنڈی:
٭ٹائر والی مارکیٹ میں واقعہ امام بارگاہ شہیدان کربلا نذر آتش کیا گیا، امام بارگاہ کے اندر موجود متولی میر فضل شہید ہوئے (22ستمبر)۔
لاہور:
٭شماء چوک پر ماڈل ٹائون کے شیعہ ایس ایس پی محمد باقر پر حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے (28ستمبر)۔
خیبرپختونخوا:
پشاور:
٭شہید حیدر علی – نمک منڈی (17ستمبر)۔
٭شہید سید علی رضا – حیات آباد (25ستمبر)۔
٭مولانا ھادی حسین پر حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوئے تاہم ان حالت اب خطرے سے باہر ہے (28ستمبر)۔
چارسدہ:
٭پشاور روڈ پر جسٹس اصضر علی شاہ کی گاڑی پر کالعدم سپاہ صحابہ و طالبان نے حملہ کیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے (29ستمبر)۔
نوٹ: یہ رپورٹ شیعت نیوز پاکستان کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق ہے ، اصل اعداد و شمار مختلف ہوسکتے ہیں
بشکریہ :شیعت نیوز