پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

9 ماہ سے جبری لاپتہ عزادار رشید طوری بازیاب ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ سے جبری طورپر لاپتہ کیئے گئے ایک اور شیعہ عزادار رشید علی طوری باحفاظت بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔رشید علی طوری کو 9ماہ قبل اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ اپنے دوست جعفرعلی کے ہمراہ کراچی کی جانب سفرکررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان شیعہ کانفرنس اور مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سابق رہنما رشید علی طوری جنہیں 20 مارچ 2021 کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا تھا 9 ماہ کے بعد بازیاب ہوکر واپس اپنے گھرپہنچ گئے ہیں۔

رشید علی طوری کولکپاس چیک پوسٹ سے اس وقت جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جب وہ ایم ڈبلیوایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کے سابق سیکریٹری جنرل جعفرعلی کے ہمراہ کراچی کی جانب سفر کررہے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید قائد سرزمین پاکستان پر اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں

واضح رہے کہ رشید علی طوری کے ہمراہ جبری لاپتہ ہونے والے جعفرعلی کو 19 روز بعدرہا کردیا گیا تھا لیکن رشید طوری کو اب 9 ماہ اور 10دن کی قید کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رشید علی طوری کا آبائی تعلق کرم ایجنسی پاراچنار سے ہےجبکہ ان کے آباؤاجداد طویل عرصہ سے کوئٹہ میں مقیم ہیں،رشید طوری ایک فعال شیعہ رہنما ہیں اور ہر سال اربعین کے موقع پر تفتان بارڈر اور کوئٹہ میں ملک بھر جمع ہونے والے زائرین امام حسینؑ اور امام رضاؑ کی خدمت میں مصروف عمل رہتے تھے۔

یاد رہےکہ ملک بھر سےاب بھی درجنوں شیعہ عزادار ، علمائے کرام جبری طور پر لاپتہ ہیں جن کے پیارے ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button