
30 اگست جبری گمشدہ افراد کا دن، شیعہ لاپتہ عزاداروں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کے منتظر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 30 اگست آج دنیا بھرمیں جبری گمشدہ افراد کا عالمی دن منایا جارہاہے۔ جس کا مقصد دنیا بھرمیں کسی بھی ریاستی یا غیر ریاستی قوت کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیئے جانےوالے افراد سے اظہار ہمدردی اور ان کی بازیابی کا مطالبہ کو دہرانا ہے۔
افسوس پاکستان میں آج بھی درجنوں ایسے شیعہ نوجوان عزادار موجود ہیں جن کا کئی کئی برسوں سے ان کے اہل خانہ کو کوئی علم نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں، زندہ بھی ہیں یا مرچکے ہیں،ان جبری گمشدہ افراد کی مائیں، بہنیں، بیویاں اور بچے روز جیتے اور روز مرتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، شیعہ کافر کے نعرے لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج
ایسے ہی شیعہ جبری گمشدگان میں ایک نام سردار تنویر حیدر بلوچ (ڈاکٹر ریحان ولایتی)اور ظہیرالدین بابرکا بھی ہے ، جنہیں ان کے گھروں کی چار دیواری کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔ان سمیت کئی دیگر عزادار لاپتہ ہین جن کے پیارے آج بھی ان کے منتظر ہیں۔
تمام لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کا ریاستی اداروں سے یہی مطالبہ ہے کہ اگر ان کے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو ہمارے ملک میں عدالتیں موجود ہیں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے بصورت دیگر ان عزاداروں کو فوری رہا کیا جائے۔