پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دو روز قبل لاپتہ ہونے والے عزادار علی کاظمی بازیاب، گھر پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دو روز قبل لاپتہ ہونے والے عزادار علی کاظمی بازیاب ہوکر باحفاظت گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کے سابق مرکزی نائب صدر علی کاظمی جنہیں دو روز قبل خوشاب کے علاقے جوہرآباد سے ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں نے جبری طورپر لاپتہ کردیا تھا وہ آج واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں، جعفریہ الائنس

واضح رہے کہ ایک جانب خانوادہ اسیران ملت جعفریہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سے جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے مزار قائد کراچی کے باہر ایک ہفتے سے احتجاجی دھرنے دیئے بیٹھے ہیں جبکہ ملک بھر میں بھی احتجاجی تحریک جاری ہے ۔

دوسری جانب ریاستی اداروں کی خلاف قانون و آئین شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، شیعہ جبری گمشدہ عزاداروں کے اہل خانہ جس ذہنی اذیت اور کرب سے گذر رہے ہیں اس کا اندازہ نہ ہی وزیر اعظم عمران خان کو ہورہا ہے نہ ہی آرمی چیف اور نہ ہی ان اغواء کار اداروں کو ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button