
اداروں سے کامیاب مذاکرات، مزار قائد دھرنا ختم کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے حکومت اور اداروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد مزار قائد پر 28 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مزار قائد احتجاجی دھرناکامیاب مزاکرات کے بعد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ریاستی اداروں اور حکومت نے ہمیں آئندہ دیگر افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں یکساں نصاب کے نام پر اسلامی شناخت ختم کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، علامہ سبطین سبزواری
انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم کر رہے ہیں مگر لاپتہ افراد کی بازیانی کی تحریک جاری رہے گی۔دھرنا ختم کرنے کا اعلان لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی مشاورت سے کیا ہے۔
امید کرتے ہیں ریاستی ادارے اور حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے اور دیگر لاپتہ افراد کو رہا کریں گے۔