
لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہلخانہ 21 رمضان مرکزی جلوس میں اہم اعلان کریں گے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کی جانب سےمرکزی جلوس شہادت مولاعلیؑ کے موقع پراہم اعلان متوقع ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سے جاری اعلامیئے کے مطابق خانوادہ جبری شیعہ گمشدگان 21 رمضان المبارک کوپریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے 21 رمضان المبارک کو مرکزی جلوس شہادت امام علی علیہ السلام کے دوران امام بارگاہ علی رضا ؑ کے سامنے اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خانوادہ جبری شیعہ گمشدگان کی جانب سے اس پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں امام علیؑ کے سراقدس پر ہونے والا وار عدل و انصاف پر وار تھا
واضح رہے کہ 17 رمضان المبارک کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے انچولی سوسائٹی میں شیعہ قومی تنظیمات اور شخصیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اس پریس کانفرنس کے انعقاد کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا تھا ، اجلاس میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مختارامامی، علامہ باقرعباس زیدی، شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ ناظرعباس تقوی ، علامہ کامران حیدر عابدی، جعفریہ الائنس کے رہنماشبر رضا، علامہ باقرحسین زیدی، آئی ایس او، آئی او اور دیگر کے رہنما بھی شریک تھے۔