پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا احتجاج، اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما اسد گوکل نے کہا کہ شیعہ لا پتہ افراد کا اگر کوئی جرم ہے تو اُن کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ شدید مشکلات میں اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں، آج پریس کلب پر انکے بچوں نے عالمی انسانی حقوق کے دن اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ احتجاج کے ذریعے کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملکی مسائل کا حل اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ہے، علامہ ساجد نقوی

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد سمیت مختلف شہریوں نے نو منتخب آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپنی گزارش رکھی ہے۔ احتجاج میں بچوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انکے پیاروں کی تفصیلات لکھی ہوئی تھی۔

احتجاج میں شرکاء نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گزارش کی کہ کئی سالوں سے لاپتہ شیعہ افراد کا بتایا جائے اور اُنکو بازیاب کروانے میں انکی مدد کی جائے، ورنہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نئی احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button