پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے29 ستمبر سے مستقل دھرنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے بنائی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزنےشیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 29 ستمبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا ہے ، جس میں جنوبی پنجاب بھر سے لاپتہ افراد کے لواحقین شرکت کریں گے، 29 ستمبر کے بعد یہ دھرنا مستقل طور پرشیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی تک وزیر خارجہ ہائوس کے سامنے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے علامتی دھرنا دیا گیا تھا، جس میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگر آئندہ اتوار تک شیعہ لاپتہ افراد کو بازیاب نہ کرایا گیا تو یہ دھرنا مستقل طور پر دیا جائے گا۔

دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام 29 ستمبر کو ملتان کے علاوہ لاہور میں گورنر ہائوس، اسلام آباد میں پریس کلب اور کراچی میں بھی پریس کلب کے سامنےاحتجاج کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close