پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گورنر ہاؤس پر لاپتہ شیعہ عزاداروں کے بچوں کا احتجاج جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کی جانب سے گورنر ہاوس پر لاپتہ افراد کے بچوں کا احتجاج جاری، احتجاج میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ ہادی ولایتی، علامہ روح اللہ حسینی، عباس جعفری شامل۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ روح اللہ حسینی نے کہا کہ گورنر ہاوس بچوں کو لیکر پرامن احتجاج کرنے آئیں ہیں ۔مزار قائدپر 19 دن سے شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انیس دن سے پرامن احتجاج کرہے ہیں کسی درخت کا ایک پتہ نہیں ٹوٹا۔آج کا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج ہمارے پروگرام کا حصہ ہے۔احتجاج کے اگلے مرحلے میں وفاقی وزراء اور صدر پاکستان گھروں کا گھیراو کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں فوری خبر شیعہ جبری گمشدگان کے بچے رکاوٹیں ہٹا کر گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ہادی ولایتی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنا حق مانگنے آئے ہیں۔گورنر وفاقی نمائندہ ہے تو شیعہ لاپتہ افراد کے معاملہ میں عمران اسماعیل کی خاموشی کیوں؟

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی اس ملک میں رٹ نہیں۔وزیر اعظم عمران خان ایک نا اہل حکمران ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ پر امن محب وطن ہیں لاپتہ کر کے حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے۔ملت جعفریہ کے جبری گمشدہ افرد کی رہائی کیلئے ہمارا احتجاج آئینی و قانونی ہے۔جبری لاپتہ شیعہ افراد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button