اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ مسنگ پرسنز، مزار قائد پر 300 سے زائد گھنٹے سے دھرنا جاری

جب تک لاپتہ عزاداروں کو رہا نہیں کیا جاتا یہ احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے مزار قائد کے سامنے دیےجانے والے دھرنے کو 300 سے زائد گھنٹے گزر گئےلیکن تاحال مقتدر ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں کے ہاتھوں ملک بھر سے جبری طور پر گمشدہ کردیے جانے والے شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے کراچی میں مزار قائدکے سامنے دھرنا دیا گیا ہے جس کو 300 سے زائد گھنٹے گزر چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر حکمرانوں کی بےحسی افسوسناک ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

دھرنے میں شیعہ جبری گمشدگان کے اہل خانہ موجود ہیں جس میںبچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ساتھ ہی اس دھرنے میں شہریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے ۔

کمیٹی اور اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ملک بھر سے لاپتہ کیے جانے والے شیعہ عزاداروں کو بازیاب کیا جائے اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ترجمان علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ جب تک لاپتہ عزاداروں کو رہا نہیں کیا جاتا یہ احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button