پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سرگودھا سے ایک اور عزادار تنویر حیدر کو لاپتہ کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وطن عزیز میں ریاستی اداروں کے ہاتھوں شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، رات گئے سرگودھا سے سابق امامیہ چیف اسکاؤٹ و سینئرکالم نگار سردار تنویر بلوچ (ڈاکٹر ریحان ولایتی)کو اغواء کرلیا گیا۔

فصیلات کے مطابق آئی ایس او کے سابق چیف اسکاؤٹ ، کالم نگار اور سینئر تجزیہ کارسردار تنویر بلوچ (ڈاکٹر ریحان ولایتی)کو قانون کے نفاذ کے نام پر قانون کو پیروں تلے روندنے والے اہلکاروں نے گذشتہ شب 2 بجے ان کے گھر سے اٹھا کر اغواء کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کے2اپریل دھرنے کی حمایت کرتے ہیں

سردار تنویر حیدر بلوچ کو سرگودھا میں ان کے آبائی گھر سے اٹھا کر جبری طور پر لاپتا کیا گیا ہے ، واضح رہے کہ سردار تنویر بلوچ (ڈاکٹر ریحان ولایتی) کالم نگار اور سینئر تجزیہ نگار ہیں۔ دو دہائیوں قبل امامیہ اسکاوٹنگ کے چیف رہ چکے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال تھے۔

اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو ہمارے ملک میں عدالتیں موجود ہیں انہیں عدالت میں پیش کرنا چاہیے، جبری گمشدگی غیر انسانی اور غیر قانونی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

واضح رہے کہ ایک جانب ملک بھر سے جبری طور پر لاپتا شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے شیعہ لاپتا عزاداروں کی بازیابی کیلئے 2 اپریل سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہوا ہے دوسری جانب مسلسل شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close