
شیعہ نیوز کی نشاندہی، علامہ جواد نقوی نے گناہ کا اعتراف کرلیا
شیعہ نیوز کی خبر کی نشاندہی پر علامہ سید جواد نقوی نے اپنے گناہ کا اعتراف کرلیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ نیوز کی خبر کی نشاندہی پر علامہ سید جواد نقوی نے اپنے گناہ کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے قبل شیعہ نیوز کی جانب سے ایک خبر نشر کی گئی تھی کہ علامہ سید جواد نقوی کی جانب سے جامعہ عروۃالوثقی میں ہر جمعہ کو جمعہ کا خطبہ دیا جاتا ہے لیکن نماز جمعہ کا اہتمام نہیں کیا جاتا جس پر علامہ جواد نقوی کے شدت پسند پیروکاروں کی جانب سے شیعہ نیوز کے خلاف منظم مہم چلائی گئی تھی۔
گزشتہ روز خطبہ جمعہ کے دوران علامہ جواد نقوی نے اس بات کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں خدا سے اس بات کی معافی مانگتا ہوں کہ یہاں اس سے پہلے نماز جمعہ کا اہتمام نہیں ہوتا تھا اور جو کام پہلے دن سے ہونا چاہیے تھا مصلحت کی بنا پرآج تک نہیں ہوسکا لیکن یہ ایک غلط فیصلہ تھا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں مولوی جواد نقوی نے مسلمانوں میں نئی بدعت کا آغاز کردیا
علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اس سے پہلے یہاں چند وجوہات کی بنا پر نماز جمعہ منعقد نہیں ہوتی تھی لیکن آج سے یہاں باقاعدہ نماز جمعہ کا اہتمام کیا جائے گا۔
علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اس علاقے میں چار جمعے ہوتے ہیں جن کی شرعی مسافت پوری نہیں ہوتی اور ان میں نمازیوں کی تعداد بھی نہایت کم ہوتی ہے لہٰذا آج سے جامع مسجد بیت العتیق میں باقاعدہ نماز جمعہ کا اہتمام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل شیعہ نیوز کی جانب سے اس طرف نشاندہی کی گئی تھی جس پر علامہ جواد نقوی کے شدت پسندپیروکاروں کی جانب سے ادارہ شیعہ نیوز کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی گئی تھی لیکن اب خود علامہ جواد نقوی کی جانب سے اس پر اعتراف گناہ کیا گیا ہے جس پر اب علامہ جواد نقوی کے شدت پسند پیروکار منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
شیعہ نیوز نیٹ ورک اس بات کی تجدید کرتا ہے کہ حق اور سچ قارئین تک پہنچایا جاتا رہے گا۔