توہین توہین کے جھوٹے کھیل کے خلاف شیعہ تنظیموں کا اکٹھ، اہم فیصلے کرلیے
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک دشمن تکفیری و ناصبی عناصر کی جانب سے بھارتی ایماء پر شیعہ مسلمانوں کے خلاف توہین توہین کھیل کے خلاف شیعہ ملی تنظییں، ماتمی انجمنیں اور ادارےایک پیج پر آگئے، میٹنگ میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ قومی تنظیمات، ماتمی انجمنوں، ادارہ جات اور شخصیات کا مشترکہ اجلاس جعفرطیارسوسائٹی ملیر میں منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین اور دیگر ملی تنظیمات اور ماتمی انجمنوں کے زیر اہتمام 15جنوری 2022 کو مرکزی امام بارگاہ میں منعقدہ مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے راہ حسینؑ ومحافظان ولایت کےخلاف ملک دشمن بھارت نواز کالعدم تکفیری وناصبی دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے توہین رسالتؐ ، توہین اہل بیتؑ اور توہین صحابہ ؓ کے جھوٹے اور من گھڑت پروپگینڈے کا جائزہ لیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں بھارتی اشاروں پر گستاخ دختر رسول اشرف جلالی ملعون ملک میں فرقہ واریت پھیلانے لگا
اجلاس میں خطیب وپیش نماز مرکزی مسجدوسرپرست جعفرطیارایکشن کمیٹی مولانا ڈاکٹر سید نسیم حیدرزیدی، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن، مرکزی تنظیم عزا کے کنوینئر سید شہزاد علی رضوی، سیکریٹری سبط رضا، چیئرمین حیدرکرارٹرسٹ اورنگی ٹاوٗن ڈسٹرکٹ ویسٹ سید رضی حیدر رضوی، جنرل سیکریٹری پاسبان عزا پاکستان سید سلمان حیدر رضوی، چیئرمین غازی عباس ٹرسٹ مرتضیٰ محمد عابدی، رہنما مرکزی تنظیم عزاداری شاہ عالم زیدی، ثمر عباس رضوی، انجمن تنظیم امامیہ قدیم قیصرجعفری،کمیل عباس ،علامہ سفیر عباس، جنرل سیکریٹری شیعہ علماءکونسل ضلع ملیر کامران زیدی ،چیئرمین المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل سید زین رضا رضوی، صوبائی رہنما ایم ڈبلیوایم سید علی احمر زیدی، آصف صفویٰ ،سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ڈسٹرکٹ ملیر سید احسن عباس رضوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل شعیب رضا رضوی و دیگر شریک تھے۔
اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت اور اہم فیصلہ جات کیئے گئے جبکہ ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار تکفیری وناصبی عناصر کی فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی اس مکروہ سازش کو ناکام بنانے کا عزم کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملیر سٹی تھانے میں سپاہ صحابہ کے کارکن کے خلاف توہین رسالتؐ ، اھلبیتؑ و صحابہؓ کی درخواست دائر
میٹنگ میں اعلیٰ حکومتی و عسکری حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ توہین رسالتؐ ، توہین اہل بیتؑ اور توہین صحابہ ؓ کے نام پر اس جھوٹی مہم جوئی ،شرپسندی اور فریب کاری کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور اس طرح کے معاملات میں کسی بھی قسم کےقانونی اقدام سے قبل ضلعی سطح پر بین المسالک کمیٹی کے قیام اور ان سے مشاورت کے فیصلہ یقینی بنایاجائے۔
قبل ازایں شیعہ علماء و رہنماؤں نے پولیس و رینجرز کے اعلیٰ حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور موجودہ صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔