پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ تنظیمات کا اسرائیل کو ممکنہ تسلیم کئے جانے کے خلاف منظم تحریک چلانے کا اعلان

اجلاس کے شرکاء نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں ہونے دے گی، اس حوالے سے ایک منظم تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک کے پہلے مرحلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

شیعہ نیوز: ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف تنظیمات کا مشترکہ اجلاس وحدت ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس میں شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) سمیت دیگر نمایاں تنظیمات نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے دوران عزاداروں پر قائم بے بنیاد اور بلا جواز مقدمات کو فوری منسوخ کیا جائے، علامہ احمد اقبال رضوی

اجلاس کا ایک مرکزی موضوع پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو ممکنہ طور پر تسلیم کرنے کے اشارے تھے، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیانات کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں ہونے دے گی، اس حوالے سے ایک منظم تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک کے پہلے مرحلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button