مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مکتب اہلبیتؑ فلسطین میں تیزی سے پھیلنے لگا، امام مسجد اقصیٰ شیعہ ہوگئے

شیعہ نیوز: مکتب حقہ، مکتب اہلبیت علیھم السلام فلسطین میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے، مقبوضہ علاقہ کی معروف مذہبی شخصیت اور امام مسجد اقصیٰ شیخ صلاح الدین شیعہ ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کا ایک بیان بھی جاری ہوا ہے جس میں وہ اپنے مکتب تشیع کو قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے امام الانبیاء حضرت محمدﷺ کی ایک معروف حدیث بھی بیان کرتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ جس میں آپ ﷺ نے اپنے پیارے نواسے کے بارے میں فرمایا کہ ’’حسینؑ مجھ سے ہے اور میں حسینؑ سے ہوں‘‘ْ یاد رہے کہ شیخ صلاح الدین ایک سخت عقیدہ سنی سلفی سمجھے جاتے تھے، اور کئی مواقع پر شیعہ مکتب کی مخالفت بھی کرتے ہوئے سنے جاتے تھے۔ حتیٰ کہ نواسہ رسولﷺ امام حسینؑ کے مقابلہ میں یزید لعین کو حق پر قرار دیتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button