پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ قوم کا مطالبہ، شیعہ علماء اور عمائدین جواد نقوی سے لاتعلقی کا اعلان کریں

شیعہ علماء، قائدین اور عمائدین کی خاموشی کے سبب آج شیعہ مقدسات اور عقائد پر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ مقدسات اور شیعہ عقائد کی کھلم کھلاتوہین اور گستاخی کرنےپر شیعہ قوم نے شیعہ علماء ، قائدین اور عمائدین سے گستاخ امیر مختار جواد نقوی سے اعلان لا تعلقی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک بیداری امت مصطفیٰ تنظیم کے تاحیات سربراہ جواد نقوی نے مجتہدین، علماء اور ذاکرین کے بعد اب شیعہ مقدسات اور شیعہ عقائد کی کھلم کھلا توہین شروع کردی ہے جس پر پوری شیعہ قوم میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

شیعہ قوم کا کہنا ہے کہ اگر جواد نقوی کو اس وقت ہی روک لیا جاتا جب جوادنقوی نے مجتہدین اور علماء کے خلاف زبان درازی شروع کی تھی تو آج نوبت مقدسات اور عقائد تک نہ پہنچتی لیکن شیعہ علماء، قائدین اور عمائدین کی خاموشی کے سبب آج شیعہ مقدسات اور عقائد پر کھلم کھلا حملہ کیا جارہا ہے۔

تمام علما ء امامیہ کا عقیدہ ہے کہ انبیاء معصوم ہوتے ہیں یعنی وہ گناہوں اور معصیت سے پاک ہوتے ہیں لیکن جواد نقوی نے اپنی تازہ قائم کردہ غیر شرعی نماز جمعہ کے خطبے سے خطاب میں کہا کہ حضرت آدم ؑ نے معصیت کی تھی (نعوذ باللہ) اور وہ گناہگار ہیں۔

امیر مختار ؒ جیسی شخصیت جس نے قاتلان امام حسینؑ کو چن چن کر قتل کیا اور قتل امام حسینؑ کا بدلہ لیا جس پر امام سجادؑ خوش ہوئےاور اہلبیتؑ کے گھروں میں خوشی کا ماحول قائم ہوا، ان کے خلاف بھی جواد نقوی نے نہ صرف خود ہرزہ سرائی کی بلکہ اپنے پروگرام میں بھی ان کے خلاف ہونے والی گستاخی پر خاموشی سادھ لی بلکہ امیر مختار ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون کا دفاع بھی کیا اور اپنے اندھے پیروکوروں کو اس کے دفاع میں پوری شیعہ قوم کے خلاف سوشل میڈیا پر جہاد کا فتویٰ بھی صادر کردیا۔

اس ہی پروگرام میں ایک ناصبی ملعون نے کہا کہ یا علی مدد ؑ کہنا شرک ہےلیکن اس پر بھی جواد نقوی نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

اس سے قبل جواد نقوی خود آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے خلاف بھی زبان درازی کی جرأت کرچکے ہیں۔

شیعہ علماء، عمائدین اور قائدین پر فرض ہے کہ جواد نقوی کی جانب سے شیعہ عقائد اور مقدسات کی توہین کے خلاف دفاع میں میدان میں آئیں اور جواد نقوی سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button