پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
آج بعد نماز جمعہ ملک گیر احتجاج کرینگے شیعہ علماء کونسل پاکستان
اگر فوری طور پر ضلع کرم کے ملک کے دیگر حصوں سے منقطع راستے نہ کھولے گئے اور راہداری پر عوام کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو آئندہ مراحل میں ملک بھر میں احتجاج کو مستقل کیا جا سکتا ہے
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ضلع کرم کی مظلوم عوام پر راستوں کی بندش کے نتیجے میں ادویات اور دیگر ضروریات زندگی کی رسد بند کرنے کے خلاف پہلے مرحلے میں 27 دسمبر 2024 کو بعد از نماز جمعہ ملک گیر بھرپور احتجاج کی کال دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم فسادات کے ذمہ دار شیعہ سنی نہیں، تیسری قوت ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ترجمان کے مطابق پیغام دیا ہے کہ اگر فوری طور پر ضلع کرم کے ملک کے دیگر حصوں سے منقطع راستے نہ کھولے گئے اور راہداری پر عوام کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو آئندہ مراحل میں ملک بھر میں احتجاج کو مستقل کیا جا سکتا ہے۔