
ہفتہ کی اہم خبریں
شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی نقوی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی نقوی نے کہا کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بطور کارکن تنظیم میں کام کرتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ اسعتفیٰ صوبائی صدر کو بھجوا دیا ہے، آئندہ بھی پہلے کی طرح دین، ملک و ملت کی خدمت جاری رکھیں گے۔ علی نقوی نے کہا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کے حقوق کی محافظت کی خاطر ہمیشہ قومی پلیٹ فارم کے ساتھ کaھڑے تھے اور ہمیشہ قومی پلیٹ فارم کے ساتھ منسلک رہینگے