اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریں

لاہور، شیعہ علماء کونسل علامہ ساجد نقوی کے فرمان پر ایجرٹن روڈ سے القدس ریلی نکالے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل نے لاہور میں ایجرٹن روڈ پر القدس ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا، ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہو کر پی آئی اے آفس تک جائے گی۔

شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک شوکت علی اعوان، شبیر نقوی، جعفرعلی شاہ، صغیر عباس ورک و دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں جمعتہ الوداع، یوم القدس ریلی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نکانے کا فیصلہ کیا گیا۔ قاسم علی قاسمی نے بتایا کہ اس حوالے سے القدس ریلی میں شرکت کیلئے لیاقت بلوچ، مولانا عاصم مخدوم، مفتی عاشق حسین، علامہ شکیل الرحمان، علامہ اصغر عارف چشتی، محمود غزنوی کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

القدس ریلی بعداز نماز جمعہ لاہور پریس کلب سے شروع ہو گی جو پنجاب اسمبلی کے قریب پی آئی اے آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدری سبزواری کریں گے۔ شرکاء ریلی تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونگے۔

قاسم علی قاسمی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر جمعۃ الوداع کو القدس ریلی نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کے شرکاء کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ ماسک پہن کر شریک ہوں اور سماجی فاصلے کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button