پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جواد نقوی کا علیحدہ مدرسہ بورڈ باعث تفریق ہے، شیعہ وفاق المدارس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حکومت کی طرف سے مولانا جواد نقوی کے علیحدہ وفاق بنام مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ سمیت نئے مدرسہ بورڈز کی تشکیل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مدارس کے مابین تفریق پیدا کرنا پسندیدہ روش نہیں،عمران خان حکومت سے ایسے ناپسندیدہ اقدام کی توقع نہیں تھی۔

علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ یہ کام توجنرل مشرف کی غیر جمہوری حکومت بھی نہیں کرسکی تھی ۔مدارس دینی تعلیم و تربیت کے مراکز ہیں ۔کبھی کسی کے لئے مشکلات پیدا نہیں کیں لیکن بلا وجہ انہیں پریشان کیا گیا توحکومت کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔مدارس کی آزادی اورخود مختاری کے تحفظ کے لئے “اتحاد تنظیمات مدارس” جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ماہ رجب کی اہم مناسبتیں، ایام ولادت و شہادت

جامعتہ المنتظر میں علماءسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مدارس اسلام کے قلعے اور علمی مراکز ہیں۔ مدارس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ،ان کے خلاف انتقامی حربے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بعض مدارس کو نوازنا چاہتی تھی تومتوازی ادارے قائم کر کے تفریق و تقسیم کی بجائے انہیں پہلے سے موجود چند دیگر مدارس کی طرح امتحان لینے کا اختیار بھی دے سکتی تھی ۔مگر ایسا نہیں کیا گیا اور متوازی وفاق المدارس قائم کرکے غلط اقدام کیا گیا ۔ اسلامی تعلیمات کی رو سے حاکم کا کام ملت کے طبقات کو آپس میں جوڑنا ہے،تقسیم کرنا نہیں۔

علامہ محمد افضل حیدری نے افسوس کا اظہار کیا کہ پانچ وفاق المدارس کے نمائندہ پلیٹ فارم” اتحاد تنظیمات مدارس” نے ہر حکومت کے مثبت کاموں میں تعاون کیا لیکن اس کی قدر دانی نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button