بے گناہ شیعہ نوجوان عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا ظالمانہ سلسلہ نا تھم سکا
پوری ملت جعفریہ اور مسنگ پرسنز کمیٹی نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے وگرنہ محرم الحرام سے پہلے پورے ملک میں دھرنے کی کال دی جائے گی۔
شیعہ نیوز : بے گناہ شیعہ نوجوان عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا ظالمانہ سلسلہ نا تھم سکا۔ کراچی میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا شیعہ طالب علم راشد علی گزشتہ دو ہفتوں سے جبری گمشدہ ہے۔
راشد علی کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ کراچی میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
راشد علی کو شیعہ شناخت پر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
راشد علی کے والدین کا حکومتی اداروں سے مطالبہ ہے کہ اگر ان کے بیٹے نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔وگرنہ اسے جلد از جلد باعزت بازیاب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کا سرغنہ احمد لدھیانوی پیغام پاکستان بیانیہ کی دھجیاں اڑانےمیں مصروف ، ریاست تماشائی
یاد رہے کہ حال ہی میں شیعہ شناخت پر کافی جوانوں اور بزرگوں کو لاپتہ کیا گیا ہے، جن میں سرفہرست انجینئر ممتاز رضوی ہیں۔
پوری ملت جعفریہ اور مسنگ پرسنز کمیٹی نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے وگرنہ محرم الحرام سے پہلے پورے ملک میں دھرنے کی کال دی جائے گی۔