Uncategorized

غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر shiitenews.org کی شدید مذمت کرتے ہیں، تجمل نقوی

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر تجمل نقوی نے کہا ہے کہ شیعت نیوز نامی ویب سائٹ کی جانب سے آئی ایس او کے خلاف چلائے جانے والے میسج اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیا۔ تجمل نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ امام خمینی (رہ) کی فکر کو اجاگر کیا ہے، اس سال بھی برسی امام خمینی (رہ) کے سلسلے میں مجالس عزا اور سیمینارز منعقد کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ shiitenews.org نے گزشتہ روز میسج چلایا تھا کہ آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی نے امام خمینی کی برسی کے موقع پرملک بھر میں کوئی بھی پروگرام نہیں کیا، جس پر آئی ایس او کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور shiitenews.org کی جانب سے کئے جانے والے اس اقدام کی مذمت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button