
شکارپور، تکفیری دہشتگردوں کا درگاہ پر حملہ، علم مولا عباس ؑ کی بے حرمتی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شکار پور میں تکفیری ناصبی مسلح دہشت گردوں کا درگاہ حاجی لطیف شاہ پر حملہ، شبیہ علم حضرت عباس علمدارؑ کی بے حرمتی ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع شکارپور میں 5 محرم الحرام کے دن درگاہ حاجی لطیف شاہ پر مقامی تکفیری ناصبی دہشت گردوں لطف اللہ قادری، فضل اللہ قادری اور حبیب اللہ قادری نے حملہ کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملتان، مجلس عزا منعقد کرنے پر ایک اور ایف آئی آر درج
عینی شاہدین کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے درگاہ میں نصب شبیہ علم حضرت عباس علمدار ؑ پر بدترین پتھراؤ کیا اور موقع پر موجود مومنین پر شدیدفائرنگ بھی کی۔ اس واقعہ کے بعد مقامی مومنین میں شدید اشتعال پایا جاتاہے۔
اس واقعے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے جس میں حملہ آوروں کو باآسانی شناخت کیا جاسکتا ہے، عزاداران حسینی ؑ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔