مشرق وسطی

صیہونی پابندیاں، 45 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج اور پولیس کی طر ف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود 45 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جمعہ کو علی الصباح ہی شروع ہوگیا تھا۔

اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں تعینات کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس اور اطراف میں بڑی تعداد میں فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کی کوشش کی۔

فلسطینی شہریوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ ساتھ انہیں قبلہ اوّل آنے سے روکنے کے لیے ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close