پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت جعفریہ کے دفاع کیلئے قربان ہونے والے شہداء ہمارے اصل ہیرو ہیں، علامہ سجاد شبیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دہشتگری سے ملت جعفریہ میں خوف نہیں پایا جاتا، ملت جعفریہ کے اجداد نے اسلام و ملکی سالمیت کے خاطر بڑی عظیم قربانیاں دی ہیں، کسی دہشتگردی کسی واقعہ سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہوسکتے، بے گناہ نمازیوں کو چن چن کر دہشتگردی کا نشانہ بناکر شہید کرنے والے یزید کے پیروکار ہیں، پاکستان میں تکفیریت کا اسلام سے تعلق نہیں، ایسی تکفیری سوچ کے خلاف منظم حکمت عملی مرتب نہ کرنے کی وجہ سے مسلسل دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کاکوئی دین مذہب نہیں، تمام کاروائیاں مملکت خدادا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار دعا کمیٹی و صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے زیر اہتمام محفل شاہ خراسان روڈ پر ہفتہ وار اجتماعی دعائے سانحہ مسجد و امام بارگاہ علی رضا و مسجد حیدری سندھ مدرستہ الاسلام بیاد شہداء کی برسی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سجاد شبیر رضوی نے خطاب میں کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ن لیگ کےصوبائی وزیر سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ سانحہ امام بارگاہ علی رضا، مسجد حیدری کے شہداء اور مادر وطن و ملت جعفریہ کے دفاع کیلئے قربان ہونے والے شہداء ہمارے اصل ہیرو ہیں، جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں، وہ مٹ جاتی ہیں ہم شہیدوں اور ان کی فیملیز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سانحہ مسجد حیدری و علی رضا ملکی تاریخ کے سیاہ ترین واقعات تھے، بے گناہ شہیدوں کے قاتل آج تک گرفتار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے اور مساجد و امام بارگاہوں میں بم دھماکہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ پروگرام میں تلاوت دعا مولانا سید حسن رضوی جبکہ نوحہ خوانی جہانزیب زیدی نے کی اور سانحہ مسجد حیدری، مسجد و امام بارگاہ علی رضا کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button