شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء شکارپور کی پانچویں برسی کے موقع پر سندھ سطح کا بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا، اجتماع میں بزرگ علماء کرام اکابرین اور وارثان شہداء شریک ہوں گے۔
وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا ان کے مشن اور مقصد کے ساتھ تجدید عہد ہے، ہم نے اللہ تعالی سے عہد کیا ہے کہ ہم شہداء کے مشن اور مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شکارپور حساس ضلع ہے، یہاں ماضی میں پولیس اور حکومت کی غفلت کے سبب دہشت گردی کے متعدد سانحات رونما ہونے ہیں، لہٰذا مساجد اور امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ شیعہ اکابرین اور وارثان شہداء کے وکیل کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نےجن امام بارگاہوں اور مساجد و شخصیات کی سکیورٹی ختم کی ہے، ان کی سکیورٹی بحال کرتے ہوئے وارثان شہداء کے خدشات کا جلد ازالہ کریں۔