شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کا سہولتکار کالعدم تنظیم کا اہم کارکن نکلا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید پر دہشتگرد حملے میں ملوث بھارتی و سعودی فنڈڈملک دشمن کالعدم ٹی ٹی پی کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کلر سیداں روڈ راولپنڈی میں کاروائی کی، جس میں سی ٹی ڈی نے سابق صوبائی وزیر داخلہ پر خودکش بم دھماکے میں ملوث سہولت کار کوگرفتار کرلیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں7 دہشتگرد ہلاک
گرفتار ملزم عبداللہ خان میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے، ملزم عبداللہ سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزم دھماکہ خیز مواد کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے لے کر جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ ملزم عبداللہ خان افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔