مشرق وسطی

صیہونی فوج نے فلسطینی وزیر امور بیت المقدس کو گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس سے اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز فلسطینی حکومت میں بیت المقدس کے امور کے وزیر فادی الہدمی کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ان کے ساتھی اور گورنر عدنان الغیث کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل فادی کو رواں سال جولائی کے اواخر میں بھی بیت المقدس کے مشرقی حصے سے گرفتار کر کے چند گھنٹے حراست میں رکھا گیا تھا۔ اس دوران اسرائیلی پولیس نے اُن سے بیت المقدس میں فلسطینی سیاسی سرگرمی کے حوالے سے پوچھ تاچھ کی تھی۔

قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے وقتا فوقتا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عہدیداران کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ اسرائیلی حکام کا موقف ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ضمن میں ان حکام کا کام کرنا بیت المقدس پر اسرائیلی سیادت کو ضرر پہنچاتا ہے۔

بیت المقدس کے گورنر عدنان غیث کو بھی کئی بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔ آخری مرتبہ ان کو رواں سال اپریل میں حراست میں لیا گیا تھا۔

فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے فادی الحدامی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو اوچھے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا، اسرائیلی جارحیت سے فلسطینیوں کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔

یاد رہے کہ فلسطینی اعداد وشمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 5700 کے قریب فلسطینی اسیران موجود ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button