مشرق وسطی

صیہونی پولیس نے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان شہید کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کرکے اسے شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ صیہونی فوج نے حسب معمول فلسطینیوں پر پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا ڈرامہ رچایا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرانے بیت المقدس میں دو فلسطینیوں کو پولیس چاقو سے حملے کی کوشش کے دوران گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی موقع پرہی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے اسلامی اوقاف کا ایک محافظ بھی زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند روز پیشتر مسجد اقصیٰ کے حرم قدسی میں فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی فورسز کےدرمیان سخت کشیدگی دیکھی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے مشرقی دیر البلح کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے چار فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button