اہم پاکستانی خبریں

گلگت بلتستان میں دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال

شیعہ نیوز: گندم کی قیمت میں اضافے کیخلاف گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ تحریک کے دوسرے مرحلے میں جی بی میں آج دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ جی بی کے تمام دس اضلاع میں شٹر ڈاؤن رہا۔ دوسری جانب سکردو میں مسلسل احتجاج کے 33 ویں روز عوام کا سمندر امڈ آیا۔ گندم کی قیمت میں اضافے کیخلاف شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں گلگت بلتستان میں احتجاج شدت اختیار کر گئی ہے جس کے تحت جگہ جگہ لانگ مارچ اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔ سکردو میں گزشتہ سال دسمبر کی 24 تاریخ کو احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور آج 33 روز تک جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button