پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ پولیس کا اہل خانہ شیعہ جبری گمشدگان کے جاری احتجاج پر دھاوا خانوادےگرفتار

شیعہ نیوز: ملک دشمن کالعدم تنظیموں کو معافی اور شیعہ جبری گمشدہ جوانوں کی طویل اسیری ،خانوادۂ اسیران ملت جعفریہ کا مقتدر ادارے کے دفتر پر احتجاج ، سندھ پولیس کے اہلکاروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں پر حملہ ، بینرز اور پلے کارڈز چھین لیئے۔

تفصیلات کے مطابق کئی کئی سالوں سے جبری طور پر لاپتہ کیئے گئے شیعہ جوانوں اور بزرگوں کے پریشان اور مفلوک الحال اہل خانہ نے شاہراہ فیصل پرقائم ایک مقتدر ریاستی ادارے کے دفتر کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔

اہلخانہ شیعہ جبری گمشدگان کی جانب سے سڑک کنارےجاری پر امن احتجاج کو روکنے کے لیےسندھ پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ خواتین ومرد پولیس اہلکاروں کی مظاہرے میں شریک خواتین ، ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں اور معصوم بچوں سے بدتمیزی اور دست درازی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے ہاتھوں سے بینرز اور پلے کارڈز چھین لیئےاور انہیں دھکے بھی دیئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاج مکمل طور پر پر امن انداز میں جاری تھا۔ مظاہرین نے حکومت اور ریاستی اداروں سے اپنے پیاروں کی فوری باحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب ریاست 80 ہزار بے گناہ پاکستانی شہریوں اور فوجی جوانوں سمیت اے پی ایس کے معصوم بچوں کے سفاک قاتلوں کو معافی دے سکتی ہے تو ہمارے پیاروں کو کیوں نہیں ؟ ہمارے پیاروں نے تو کسی ریاستی ادارے، شہری ، فوجی یا معصوم طالب علم کو دہشت گردی کانشانہ نہیں بنایا۔

اہلخانہ شیعہ جبری گمشدگان کاکہنا تھا کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے ، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری ریاست ہماری سوتیلی ماں ہے ، یہ دہرا معیارانصاف تعصب کی نشاندہی کررہا ہے اور نفرتوں کو جنم دے رہا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان عدم و انصاف سے کام لیں اور ہمارے عزیزوں کو فوری منظر عام پر لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button