پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس عزا سے خطاب کیوں کیا، عزاداری دشمن سندھ پولیس کی عالم دین پر ایف آئی آر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے وطن عزیز کو فرقہ وارانہ منافرت کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ نامور شیعہ عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید عارف شاہ کاظمی کے خلاف بھی توہین صحابہ کے جھوٹے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

علامہ عارف شاہ کاظمی کے خلاف ایام شہادت دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی مناسبت سے جعفرطیار سوسائٹی میں منعقدہ مجالس عزا سے خطاب پر تھانہ ملیر سٹی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعتوں کی ایماء پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اور سندھ پولیس شیعہ دشمنی میں اپنے تمام حدود کو پار کرگئے ہیں۔ مولانا رضا حیدر رضوی اور مولانا علی رضا رضوی کے بعد اب مولانا سید عارف شاہ کاظمی کے خلاف بھی توہین صحابہ کے نام پر جھوٹی اور بےبنیاد ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انجمن دستہ معصومین ؑ کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی ملیر میں گذشتہ دنوں ہونے والی تین روزہ مجالس شہادت دختر پیغمبر ختمی مرتبت ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے خطاب کرنے والے مولانا سید عارف شاہ کاظمی کے خلاف تھانہ ملیر سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جھنگ، 7 ماہ سے جبری لاپتہ عزادار حسنین رضا بازیاب

واضح رہے کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس مسلسل عزاداری امام حسینؑ کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کررہے ہیں، گذشتہ ماہ مبارک رمضان میں ایام شہادت امام علی ؑ کی مجالس اور جلوسوں پر جن غیر آئینی اور غیر قانونی مقدمات کا اندراج شروع ہوا تھا وہ محرم الحرام اور صفر المظفر سے ہوتا اب ایام شہادت جناب سیدہ ؑ کی مجالس تک پہنچ چکاہے۔

متعصب سندھ حکومت اور پولیس نے چہلم امام حسینؑ پرصوبے بھرمیں جلوسوں میں پیدل شرکت کرنے والے ہزاروں عزاداروں پر سینکڑوں ایف آئی آر کاٹیں اور اب مسلسل علمائے کرام ، خطباء اور ذاکرین کے خلاف کالعدم جماعتوں کی ایماء پر بلاجواز مقدمات قائم کیئے جا رہے ہیں ۔

سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے بنیادی انسانی و شہری حقوق کے خلاف انجام دیئے جانے والے ان غیر آئینی اقدامات کے خلاف ملت جعفریہ کے اشتعال میں شدید اضافہ ہورہاہے ۔

یاد رہے کہ شیعہ علماء کونسل سندھ نے ان غیر قانونی مقدمات کے خلاف 14 فروری کو سکھر سے کراچی وزیر اعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کا اعلان بھی کر رکھاہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button