پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سندھ کی وڈیرہ شاہی انتخابات پر بری طرح مسلط ہے،صوبائی پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بدانتظامی اور بدنظمی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی صحت کو مشکوک بنانے کیلئے کافی ہے۔الیکشن کمیشن کی بلدیاتی انتخابات کرانے کی مکمل تیاری نہ ہونے کے باوجود انتخابات کرانے کی جلدی معنیٰ خیز ہے۔بلدیاتی انتخابات سے قبل انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر ایک سوالیہ نشان ہے۔اس سے قبل این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران ہونے والی بد نظمی، پر تشدد واقعات مختلف پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کے علمے کی جانب سے جعلی ووٹ کاسٹ کرانے کے شواہد موجود ہیں الیکشن کمیشن کے حقیقی ووٹرز کیلئے دانستہ طور پر مشکلات کھڑی کی من پسند امیدوار کو کامیاب کرانے کی کوشش کی گئی۔الیکشن کمیشن کے اس جانبدارانہ طرز عمل سے این اے 240 کے انتجاب میں پورے دن پر تشدد واقعات ہوتے رہے۔انہوں نے کہا حلقہ بندیوں میں تبدیلیاں، دوران الیکشن سامان کی کمی اور غیر تربیت یافتہ عملے کی ناتجربہ کاری سندھ کی وڈیرہ شاہی انتخابات پر بری طرح مسلط ہے جس سے اپنی مرضی کے نتائج مرتب کیئے جانے کے قوی امکانات ہیں.ہم انتخابات کے پہلے مرحلے میں اس بدترین بدنظمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس پورے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں۔الیکشن کمیش سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل ان خامیوں کو درست کرے جو انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے بصورت دیگر ان انتخابات کو الیکشن کمیشن و سندھ حکومت کی جانب سے جانبدارانہ سمجھا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button